تجابان حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

کیچ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں گذشتہ شب قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے مرکزی کیمپ پر بیک وقت دو اطراف سے راکٹوں، گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں دشمن کے تین حفاظتی چوکیاں تباہ ہوگئیں، جن میں موجود دو اہلکار موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ مزید دو اہلکاروں کو سرمچاروں نے دور مار ہتھیاروں سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کےکیمپ کے اندر کھڑی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جبکہ اس دوران دشمن فوج نے سرویلنس کیمرے کے استعمال کی کوشش کی، جس کو سرمچاروں نے مار گرایا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ وطن سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او نے خودکشی کرلی

اتوار مئی 26 , 2024
تربت ایس ڈی او پبلک ہیلتھ جیونی نے تربت میں خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او پبلک ہیلتھ جیونی شھاب الدین ولد دین محمد بلوچ نے اپنے گھر آپسر کہدہ یوسف محلہ تربت میں خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ، مزید تفتیش انتظامیہ کررہی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ