بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص شکاری چچا عبدالرحیم نامی بزرگ شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے کا کہنا ہے چچا شکاری کو تمپ کے پہاڑی علاقے جمیگ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں بزرگ شخص کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی فوج نے درندگی کی حدیں پار کردی ہے ۔ ایسے ضعیف العمر شخص کو جبری لاپتہ کرنا حواس باختگی کی نشانی ہے۔