آواران ،کولواہ حملوں میں 8 اہلکار ہلاک دو زخمی کیے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بلور اور ڈنڈار میں دشمن پاکستانی فوج پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ آج صبح آٹھ بجے بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے کولواہ بلور میں قائم قابض فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا ہے۔

ایک اور حملے میں سرمچاروں نے آج دن کے چار بجے ڈنڈار میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے مزید ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیئے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس کے علاوہ بدھ کی رات11 بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں جک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ اور چوکی پر دو اطراف سے اسنائپر، راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ تیس منٹ تک جاری رہا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں دشمن کو پسپا کر کے اسکے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

سرمچاروں کی بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت قابض دشمن فوج پے در پے حملوں سے نیست و نابود ہو چکی ہے اور نفسیاتی شکست سے دوچار ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی ہے۔بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض دشمن فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ تمپ میں پاکستانی فورسز چوکی پر مسلح افراد حملہ 

جمعہ اپریل 26 , 2024
کیچ کے علاقہ تمپ ملانٹ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے  پاکستانی قابض فورسز کی چوکی   پر راکٹ لانچرز اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے  ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی اور حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ