بولان کریش پلانٹ نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 17 مارچ بروز اتوار بولان کے علاقے اللہ واریو ڈیم کے قریب ریاستی منصوبوں کی تکیمل کے لئے لگائے گئے کریش پلانٹ کو فائرنگ بعد نذر آتش کردیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ تنظیم یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی ریاستی منصوبہ ہمارے نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔ ہم ان تمام منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں نشانے بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم مقامی ٹھیکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے وسائل ریاستی منصوبوں سے دور رکھیں بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام ریاستی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو قتل دو کو زخمی کردیا

جمعرات مارچ 21 , 2024
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے فوج کشی کرتے ہوئے چاکر لیاقت نامی ایک شخص کو قتل دو کو زخمی کردیا ہے ۔ دوسری جانب قابض پا کستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بھی جاری پریس ریلیز میں اعتراف کیاہے کہ پنجگور میں پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ