خلیل بلوچ کی نئی کتاب ’’ڈیھ ءِ مریدیں میرل‘‘ شائع ہوگئی

بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب خلیل بلوچ کی نئی کتاب ’’ڈیھ ءِ مریدیں میرل‘‘ زرمبش پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام شائع ہوگئی ہے۔

یہ خلیل بلوچ کی دوسری کتاب ہے جو زرمبش پبلی کیشنز کے توسط سے منظرِ عام پر آئی ہے۔

کتاب شہید نصار صباہ عرف میرل کے حوالے سے تحریر کی گئی ہے، جس میں شہید اور خلیل بلوچ کی قومی آزادی کی تحریک سے وابستہ جدوجہد اور حالاتِ زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل خلیل بلوچ کی پہلی کتاب ’’راسکوہ ءِ شہزادگ‘‘ بھی زرمبش پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام شائع ہوچکی ہے۔ ان کی دونوں کتابوں کو بلوچی زبان کے شاعر، ادیب اور زرمبش کے صحافی سرباز وفاء نے مرتب کیا ہے۔

خلیل بلوچ کے مطابق، اس کتاب کے علاوہ ان کا ایک ناول بھی شائع ہوچکا ہے، جس کا نام ’’سریچک‘‘ ہے۔ یہ ناول براہوئی زبان کے نامور ادیب اور مرحوم پروفیسر غمخوار حیات نے براہوئی زبان میں تحریر کیا تھا، جسے خلیل بلوچ نے بلوچی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ خلیل بلوچ اس سے قبل شہید نصار صباہ کے اشعار پر مشتمل مجموعے ’’سباہ ءِ گرنچ‘‘ کو بھی مرتب کرکے شائع کرچکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ