
اطلاعات کے مطابق دشت اور لسبیلہ میں مسلح افراد نے مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دشت کے علاقے میتگ کنچتی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔
زرمبش زرائع کے مطابق آج شام تقریباً چار بجے پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں فوج کو جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو لسبیلہ کے علاقے ٹی آر او میں نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے نتیجے میں فوج کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
تاحال کسی بھی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
