بلوچستان: مختلف مقامات سے چار لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے پنجگور، جھل مگسی اور تربت سے چار لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے کلاتک، سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت آدم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق لاش کلاتک کے علاقے سعید آباد کے قریب زبیدہ جلال روڈ کے کنارے سے برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کا تعلق سرنکن، تحصیل تمپ سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب پنجگور میں پسکول ندی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات کے بارے میں بھی فوری طور پر کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہوئیں۔

ادھر جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں پیر چھٹہ شاہ نورانی روڈ پر گھاترا سلوپ کے قریب سے دو لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ