تربت: بی وائی سی کی احتجاجی ریلی روک دی گئی، بعض خواتین کی مبینہ حراست کی اطلاعات

تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی ریلی کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام بی وائی سی کی کال پر چند خواتین اور بچوں نے مرکزی فدا چوک کی جانب مارچ کرتے ہوئے احتجاج کی کوشش کی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں منتشر کر دیا، جس کے باعث ریلی آگے نہ بڑھ سکی۔

اس دوران بعض خواتین کو حراست میں لیے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم پولیس یا ضلعی انتظامیہ نے تاحال ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔

بی وائی سی نے اپنی مرکزی قیادت کے خلاف عدالتی فیصلے کے خلاف جمعرات کی شام تربت میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقوام متحدہ میں بی این ایم کے سربراہ ڈاکٹر نسیم بلوچ کا خطاب، بلوچستان، جبری تبدیلیٔ مذہب اور انسانی حقوق کے مسائل اجاگر

جمعہ جولائی 3 , 2026
جنیوا: بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 62 ویں سیشن (UNHRC 62) کے ایک ذیلی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری تبدیلیٔ مذہب صرف مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ طاقت، جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ