چھ ماہ بعد رحیمہ بی بی کی گرفتاری ظاہر، بھائی تاحال لاپتہ

کوئٹہ: دالبندین سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون رحیمہ بی بی کو چھ ماہ بعد کوئٹہ میں منظرِ عام پر لاتے ہوئے انہیں خودکش بمبار کی سہولت کار قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے بھائی زبیر کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحیمہ بی بی بنت محمد رحیم اور ان کے بھائی زبیر کو 9 دسمبر 2025 کو دالبندین میں ان کے گھر پر پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں طویل عرصے تک منظرِ عام سے غائب رہے۔ اہل خانہ اور مقامی شہریوں کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

چھ ماہ بعد اب سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رحیمہ بی بی کی گرفتاری اور ایک اعترافی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں خودکش حملوں میں سہولت کاری کے الزامات کا سامنا ہے۔ تاہم ان کے بھائی زبیر کی گمشدگی بدستور ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں بہن بھائیوں کی گمشدگی کے خلاف دالبندین میں احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا تھا، جس کے دوران کوئٹہ اور ایران کو ملانے والی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں حکام کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا، تاہم دونوں کو منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ