ڈیرہ غازی خان: ایم فل طالبعلم زبیر بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

ڈیرہ غازی خان سے موصول اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے سابق چیئرمین اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم فل پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم زبیر بلوچ کو گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق زبیر بلوچ کو رات تقریباً ڈیڑھ بجے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

اہل خانہ نے زبیر بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں ماورائے آئین حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ زبیر بلوچ کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔

واضح رہے کہ بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے واقعات پر ماضی میں بھی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانحہ بارکھان: 10 بے گناہ بلوچوں کی ریاست کے ہاتھوں قتل ایک نہایت افسوسناک انسانی المیہ ہے۔ بلوچ وومن فورم

بدھ اپریل 15 , 2026
ڈیرہ غازی خان سے موصول اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے سابق چیئرمین اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایم فل پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم زبیر بلوچ کو گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق زبیر بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ