
بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی کے قریب سمندر میں پاکستانی فورسز کی ایک بوٹ پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
حکام نے حملے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے مطابق سمندر میں گشت کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے سمندری علاقے میں اس نوعیت کا حملہ اس سے قبل بھی رپورٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے سمندر کے کنارے دو کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا تھا۔
