مستونگ: ایس ایس جی کمانڈوز کی ہلاکت، بی ایل ایف نے ویڈیو جاری کردی

مستونگ میں بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے اپنی ایک کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے جسے “آپریشن کردگاپ” کا نام دیا گیا ہے۔

بی ایل ایف کے مطابق یہ کارروائی 6 اپریل کو کوئٹہ–تفتان ہائی وے پر کردگاپ کے مقام پر کی گئی، جہاں سرمچاروں نے شاہراہ کو بند کر کے کنٹرول حاصل کیا۔

جاری کردہ ویڈیو، جو کہ تنظیم کے میڈیا پلیٹ فارم “آشوب میڈیا” کے ذریعے شائع کی گئی، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آزادی پسند ایک گاڑی پر حملہ کرتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ گاڑی پاکستانی فورسز، خصوصاً اسپیشل سروسز گروپ (SSG) کے اہلکاروں کی تھی۔

بی ایل ایف کے بیان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران پاکستانی فوج کے اہلکار سادہ لباس میں تین سویلین گاڑیوں کے ذریعے علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے ان گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ دیگر دو گاڑیاں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔

تنظیم نے کہا ہے کہ اس حملے میں ایس ایس جی کمانڈز سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں بنیامین، نائیک فرزند علی، سپاہی بابر علی اور سپاہی ابو بکر شامل ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ