سوراب: مسلح افراد کا ہیوی گاڑیوں پر حملہ، مشینری کو نقصان

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے انجیرہ کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ہیوی گاڑیوں پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ گاڑیاں کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لے جا رہی تھیں کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور ٹائروں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنا دیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ