قلات: نیمرغ میں فائرنگ، رحیم ساسولی محافظ سمیت ہلاک، ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے کاریز نیمرغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص اپنے محافظ سمیت ہلاک جبکہ ایک اور محافظ زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالرحیم ساسولی عرف سخی ساسولی اس وقت اپنے ٹیوب ویل پر موجود تھے جب مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالرحیم ساسولی سکنہ نیمرغ اور ان کے محافظ ظفراللہ ولد سعداللہ، سکنہ گدر سوراب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں ایک اور محافظ اکرام ولد نور محمد، سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال قلات منتقل کیا گیا، بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال حملے کی وجوہات اور ذمہ داران کے حوالے سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آزادی کی منزل ہماری اتحاد، طاقت اور شعوری ادارک پر مشتمل ہے۔ بی ایل ایف رہنما اختر ندیم بلوچ کا تفصیلی انٹرویو

بدھ اپریل 1 , 2026
بلوچ آزادی پسند اور بی ایل ایف کے مرکزی رہنما اختر ندیم بلوچ کا یہ انٹرویو، آشوب پبلیکیشنز کی جانب سے شائع ہونے والے ماہانہ میگزین ‘اسپر’ میں دیا گیا تھا۔ زرمبش اسے اپنے قارئین کے لیے زرمبش اردو کے پلیٹ فارم پر پیش کر رہا ہے۔ بی ایل ایف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ