گوادر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تینوں افراد کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام قادر ولد مراد بخش (رہائشی ٹی ٹی سی کالونی گوادر)، ارشد ولد اباباگر (رہائشی چابہار) اور قمبر ولد بدل (رہائشی ضلع کیچ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گوادر پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماہِ مارچ کی آپریشنل رپورٹ: 39 کارروائیوں میں دشمن کے 30 فوجی اہلکار ہلاک، تمپ میں فوجی چوکیوں پر مربوط حملہ اور مختلف کارروائیو میں اسلحہ ضبط۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ

بدھ اپریل 1 , 2026
 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مارچ 2026 میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے ذیلی اداروں، دفاعی تنصیبات اور استحصالی معاشی منصوبوں پر حملوں میں غیر معمولی تیزی لاتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ