تربت و کراچی: دو افراد پاکستانی فورسز کے حراست کے بعد جبری لاپتہ

تربت اور کراچی سے دو افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی شناخت فہاد ولد اختر اور شہروز ولد قیوم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فہاد کو 9 مارچ کو تربت کے علاقے ڈنک سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب شہروز کو 29 مارچ کو کراچی کے علاقے ملیر سے پاکستانی فورسز کے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس کے بعد سے ان کے حوالے سے بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے بارے میں مختلف اداروں سے رابطہ کیا گیا، تاہم انہیں تاحال کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا بی بی سی پاکستانی بیانیے کے ساتھ کھڑا ہے ؟ تحریر: دل مراد بلوچ

بدھ اپریل 1 , 2026
بلوچ اگر کسی بھی نشریاتی ادارے پر بھروسہ کرتے ہیں، سنتے ہیں تو وہ بلاشبہ بی بی سی ہے، جب تک ریڈیو کی سانسیں باقی تھیں، بی بی سی کا پروگرام سیربین بلوچ سیاسی حلقوں میں فرض کی طرح سنا جاتا، سوشل میڈیا کی عفریت میں جب سیربین نگل لیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ