لبنان: اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافی ہلاک

لبنان کے جنوبی علاقے جزین میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تین صحافی ہلاک ہو گئے، جس پر لبنانی قیادت نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ ایک میڈیا گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں علی شعیب، فاطمہ اور محمد فتونی ہلاک ہوئے۔ علی شعیب المنار ٹی وی سے وابستہ تھے، جبکہ فاطمہ اور محمد فتونی المیادین کے نامہ نگار بتائے جاتے ہیں۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگی حالات میں صحافیوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے اور ایسے حملے قابلِ قبول نہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے علی شعیب کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ صحافی کے بھیس میں حزب اللہ سے وابستہ تھے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ جاری کشیدگی کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک واقعے میں المنار ٹی وی کے میزبان محمد شیری اور ان کی اہلیہ ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عالمی حمایت کے بغیر بلوچ قوم کے پاس اپنے مقصد کے لیے مرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں — ڈاکٹر نسیم بلوچ

اتوار مارچ 29 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جنیوا میں منعقدہ ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے سامنے واضح کریں کہ بلوچ قوم اپنی آزادی کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ