
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیدی کے مقام پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی اللہ ڈنہ ولد جمعہ خان، قوم ساسولی، ساکن زیدی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
