
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہراسمنٹ اسکینڈل کے سرغنہ اور کرپشن کے بےتاج بادشاہ سابق وائس چانسلر بد نام زمانہ جاوید اقبال کے ٹیم کے اہم رکن موجودہ پرو وائس چانسلر کرپشن اقربا پروری کے خاطر جامعہ کو مکمل جاوید اقبال کے نقش قدم پر چلا رہا ہیں۔موجودہ پرو وائس چانسلر ایک وقت میں 4 چارج صرف کرپشن اقربا پروری کیلئے باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔ جامعہ بلوچستان پہلے سے مالی بحران کا شکار ہیں جس کا بوجھ جامعہ بلوچستان کے ملازمین اور غریب طلباء کے اوپر ڈالا جا رہا ہے جس کی واضح ثبوت تنخواہوں میں کٹوتی اور فیسس میں بے تحاشہ اضافے کرنا ہیں جس سے طلباء کو تعلیم جاری کرنے میں کافی مشکلات کا سامناہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بدنام زمانہ جاوید اقبال کے ٹیم کے اہم رکن موجودہ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان میں دوبارہ جاوید اقبال کے لابی کو مظبوط بنا رہا ہے، جاوید اقبال کے کرپشن کے ملوث قریبی ساتھی گورنر ہاؤس بلوچستان کے بدنام زمانہ باورچی کے ساتھ مل کر جامعہ بلوچستان میں مکمل لوٹ ماری کر رہے ہیں۔ جاوید اقبال کی ٹیم کا پیسے کی ہوص فیسس میں بے تحاشہ اضافے و تنخواہوں میں کٹوتی میں پوری نہ ہوئی تو مزید پیسے کمانے کی حرص سے ٹینڈرز، کینٹین اور دکانوں پر سرعام ہاتھ ڈال رہا ہیں۔ پرو وائس چانسلر گورنر ہاؤس کے بدنام زمانہ باورچی کے ساتھ مل کر مزید اپنی ٹیم کو مظبوط بنا رہے ہیں پرو وائس چانسلر تعلیم کے بجائے کاروبار کے خاطر جامعہ بلوچستان پر مسلط ہیں۔ ایک استاد تعلیم کے چراغ روشن کرنے کے بجائے کینٹین اور اسٹینڈ میں جعلی طریقے سے شراکت داری کرنا شرم کا مقام ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پرو وائس چانسلر کے ماضی کے بارے میں سب بخوبی واقف ہیں جس کا ماضی میں مکمل منفی کردار رہا ہیں بدنام زمانہ جاوید اقبال کے ٹیم کا حصہ بن کر ماضی میں بھی ڈائریکٹر اور ڈین شپ کے عہدہ کے دوران کرپشن کے کئی داستانیں رقم کی ایسے افراد کا پرو وائس چانسلر ہونا جامعہ بلوچستان پر ظلم و زیادتی ہیں۔ کاروبار کرپشن و لوٹ مار سے جامعہ بلوچستان مزید تباہی کے طرف جا رہا ہیں۔ طلباء اور ملازمین کو ذہنی دباؤ میں ڈال کر جامعہ بلوچستان کو کھوکھلا بنا دیا گیا ہیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم گورنر بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ جامعہ بلوچستان کے بچاؤ کے خاطر پرو وائس چانسلر کے کرپشن و اقربا پروری کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور چار چارج رکھنے کا احتساب کرکے اس سے چارج واپس لیا جائے اور گورنر ہاؤس کے بدنام زمانہ باورچی کے کرپشن کی تفتیش کریں۔ بی ایس او پجار جامعہ بلوچستان کے بچاؤ کیلئے پرو وائس چانسلر کے خلاف بھرپور تحریک چلائی گی اور جامعہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے جدوجھد کو تیز کریگی۔
