
بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ قابض قوت دانشوروں کو دبانے کی کوشش میں ہے تاکہ بلوچ قوم کی فکری بنیاد کو کمزور کیا جا سکے۔ اسی دوران اربوں روپے جھوٹے بیانیے گھڑنے پر خرچ کیے جا رہے ہیں تاکہ بلوچ آزادی کی تحریک کو بدنام کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سچ ہمیشہ سچ ہی رہتا ہے۔ میں اپنے نوجوانوں اور اہلِ علم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جدوجہد جاری رکھیں، چاہے مخالف قوتیں دولت اور جبر کے اعتبار سے کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ ان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، اور اسی لیے فتح ہماری ہوگی چاہے وہ میدانِ جنگ ہو یا علمی محاذ۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم، مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ ڈاکٹر مالک، جنہوں نے مختلف مواقع پر قومی حقوق اور حقِ خود ارادیت کے لیے عہد کیا، اب خدمت یعنی نوکری کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ میرے لیے نہایت باعثِ تعجب ہے۔
