بختیار آباد میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک؛ شکارپور میں ریلوے ٹریک دھماکے کا نشانہ

بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک اہلکار کی شناخت محمد بخش سیال کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے جبکہ کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ اور ہمایوں شریف ریلوے اسٹیشنز کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریلوے لائن کو نشانہ بنا کر کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق 39-اپ جعفر ایکسپریس دھماکے سے قبل اس مقام سے گزر چکی تھی، جبکہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی عید اسپیشل ٹرین کو احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں، جہاں ٹریک کا معائنہ اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ظلم جاری رہا تو جنگ کا دائرہ پنجاب کے قلب تک پھیلے گا۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

بدھ مارچ 18 , 2026
بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہ اکہ کوئی بھی شخص تحریک آزادی سے بالاتر نہیں۔ اگر فتنہ الأرض یعنی پنجابی فوج پنجگور جیسے ایک شہر میں 20 بلوچوں کو قتل کر سکتی ہے تو عالمی برادری اور انسانی حقوق کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ