جھاؤ، چاغی اور تربت کے علاقوں میں قابض فورسز اور پولیس پر حملوں میں ایک اہلکار ہلاک، سرکاری اسلحہ اور گاڑی ضبط۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 6 مارچ 2026 کی شام جھاؤ کے علاقے گزی میں قائم فوجی چیک پوسٹ پر مامور اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں 14 مارچ 2026 کو سرمچاروں نے تربت ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر مامور فرنٹیر کور (ایف سی) کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چوکی کے اندر زوردار دھماکے سے پھٹا، جس سے وہاں موجود اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی روز ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے تربت شہر میں چوگان کنڈگ کے مقام پر پولیس کی ایک گشتی ٹیم کو گھیرے میں لے کر اہلکاروں کو غیر مسلح کر دیا، اور ان کے قبضے سے تین سرکاری بندوقیں بمع میگزینز اور سرکاری گاڑی تحویل میں لے لیا۔ تاہم تنظیم نے انسانی ہمدردی کے پیشِ نظر، مذکورہ پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کر کے بحفاظت رہا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کاروائی میں سرمچاروں نے 13 مارچ 2026 کو چاغی کے علاقے وڈھ کے مقام پر معدنیات تلاش کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا، ان کے پاس موجود ایک بندوق کو قبضے میں لے کر ضبط کرلیا، اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا کر عملے کے ارکان کو تنبیہ کرکے انسانی ہمدردی کے پیش نظر بحفاظت رہا کردیا۔  انہوں نے کہا کہ معدنیات کی تلاش اور اخراج سے وابستہ کمپنیوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ بلوچستان کے معدنی وسائل سے متعلق اپنی سرگرمیاں فوری طور پر ترک کر دیں، بصورتِ دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کی خود ذمہ دار ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ، تربت اور چاغی میں دشمن فورسز اور معدنیات تلاش کرنے والے کمپنی کے عملے پر حملے اور ان سے سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان اور کراچی میں جبری گمشدگیوں کے واقعات، چار افراد لاپتہ

منگل مارچ 17 , 2026
بلوچستان کے ضلع سبی اور سندھ کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران چار افراد کے مبینہ طور پر لاپتہ کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس پر اہلِ خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے مختلف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ