
بلوچستان کے علاقے اپسی کہن اور شیپچار میں قائم پاکستانی فورسز کی دو چیک پوسٹس پر بلوچ آزادی پسندوں کی بڑی تعداد نے شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ تقریباً شام 5 بجے شروع ہوا اور کافی دیر تک جاری رہا۔
حملے کے بعد بلوچ آزادی پسندوں نے گمسان کی لڑائی کے بعد دونوں چیک پوسٹس پر قبضہ کر لیا۔ حملے کے دوران تمام اہلکار ہلاک کر دیے گئے جبکہ وہاں موجود جنگی اسلحہ اور دیگر سازوسامان بھی ان کے قبضے میں چلا گیا۔ علاوہ ازیں، دونوں چیک پوسٹس کو نذر آتش بھی کر دیا گیا۔
حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئی جبکہ پاکستانی فوج کی بڑی نفری کو حملے کے مقام پر جاتی دیکھا گیا۔
