
پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت نیاز بلوچ ولد اللہ بخش، ذاکر بلوچ ولد عابدین اور عمر جان ولد علی جان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ تینوں نوجوان پروم سبزل بازار کے رہائشی تھے۔
اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو پروم کے علاقے کلیری میں نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔
قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
