پنجگور میں اغواء کے بعد نوجوان کی لاش برآمد

پنجگور: گزشتہ ہفتے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش آج برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالحلیم کو گزشتہ ہفتے نمازِ تراویح کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج عبدالحلیم کی لاش پنجگور کے علاقے سریکوران سے برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے بتایا جا رہا ہے، جسے مقامی سطح پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پنجگور میں حالیہ دنوں میں اس نوعیت کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے کم از کم بارہ سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی زیادہ تر لاشیں ان افراد کی تھیں جو اس سے قبل جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے اور طویل عرصے سے لاپتہ تھے۔ ان مسلسل واقعات نے علاقے میں خوف و ہراس اور شدید تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں تین نوجوان قتل

جمعہ مارچ 6 , 2026
پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت نیاز بلوچ ولد اللہ بخش، ذاکر بلوچ ولد عابدین اور عمر جان ولد علی جان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ تینوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ