بلوچ وومن فورم کا عالمی یومِ خواتین پر ہفتہ وار آگاہی مہم کا اعلان

بلوچ وومن فورم نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر بلوچ خواتین کے مسائل، جدوجہد اور اُن کے سماجی و سیاسی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ہفتہ وار آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد بلوچ خواتین کو درپیش مشکلات، اُن کی ثابت قدمی، اور انسانی حقوق کے لیے اُن کی مسلسل جدوجہد کو نمایاں کرنا ہے۔

بیان کے مطابق بلوچستان کے عوام کئی دہائیوں سے سیاسی محرومی، معاشی ناانصافی، جبری گمشدگیوں اور فوجی کارروائیوں جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن کے نتیجے میں معاشرے میں عدم تحفظ اور غم کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ اس صورتحال کا سب سے زیادہ بوجھ خواتین نے برداشت کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کی بات کی جاتی ہے، لیکن بلوچ خواتین آج بھی جبری گمشدگیوں، تشدد اور سیاسی دباؤ جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ بہت سی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں برسوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپوں اور مختلف فورمز پر انصاف کی تلاش میں سرگرم ہیں۔

بلوچ وومن فورم کے مطابق تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچ خواتین نے خاموشی اختیار نہیں کی۔ وہ احتجاجی مظاہروں، کیمپوں اور انسانی حقوق کے پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلسل آواز بلند کر رہی ہیں اور انصاف، وقار اور بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تنظیم نے طلبہ، اساتذہ، صحافیوں، دانشوروں اور انسانی حقوق کے کارکنان سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آگاہی مہم میں شامل ہو کر بلوچ خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور اُن کی جدوجہد کو مزید مؤثر انداز میں سامنے لانے میں کردار ادا کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں اغواء کے بعد نوجوان کی لاش برآمد

جمعہ مارچ 6 , 2026
پنجگور: گزشتہ ہفتے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش آج برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالحلیم کو گزشتہ ہفتے نمازِ تراویح کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ