
اوتھل کے علاقے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ناکھٹی کے مقام پر کار اور مزدہ گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کہدہ اللہ بخش ساکن تربت کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کہدہ اللہ بخش پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق ضلعی چیئرمین رہ چکے تھے۔ وہ سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی سے بذریعہ سڑک اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تربت آ رہے تھے کہ فور ندی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
اہلِ خانہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔ مرحوم کی جسدِ خاکی اس وقت سول ہسپتال اوتھل میں موجود ہے۔
