
تربت اور اس کے نواحی علاقوں میں بدھ کے روز ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ڈھنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ثناء اللہ ولد سبزل، سکنہ گولدان کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسی روز تربت کے نواحی علاقے شاپک میں حاتم ولد خدا بخش کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔
دوسری جانب تمپ کے علاقے نشکلات میں مسلم عرف محمد جان ولد اسماعیل کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے جان سے مار دیا۔
قتل کے واقعات کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے۔
