پنجگور: زخمی حالت میں جبری لاپتہ کیے گئے نوجوان اویس احمد بلوچ کی لاش برآمد

پنجگور کے علاقے خدابادان سے پاکستانی فورسز کے حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان اویس احمد بلوچ کی لاش ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں زخمی حالت میں پاکستانی فورسز اپنے ساتھ لے گئی تھیں اور بعد ازاں قتل کرکے لاش پھینک دی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خدابادان میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے، اس دوران فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اویس احمد ولد یار محمد زخمی ہوئے تھے اور انہیں اسی حالت میں تحویل میں لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں جن افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا ان میں بختیار ولد حاجی محمد حسن، عرفان ولد حاجی محمد حسن، بلال ولد حاجی محمد حسن، اویس احمد ولد یار محمد اور حسن ولد خلیل شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بختیار، عرفان اور بلال آپس میں سگے بھائی ہیں۔

خاندان کے افراد کا مؤقف ہے کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب، ڈیرہ بگٹی اور تربت میں فائرنگ و حادثات، بچہ سمیت 4 افراد ہلاک

منگل فروری 24 , 2026
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حب کے نواحی علاقے ساکران کے گاؤں خدابخش گوٹھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ