گوادر: پیشکان میں فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی ہلاک

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پیشکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیشکان کے پریسی وارڈ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اکمل ولد نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول پیشے کے اعتبار سے کباب فروش تھا اور اس کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔

واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ