بلوچی کے نامور شاعر مجید عاجز مسقط میں انتقال کر گئے

بلوچی زبان کے معروف اور مقبول شاعر مجید عاجز جمعہ کی صبح مسقط، عمان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے ایک قریبی دوست نے کی ہے۔

مرحوم کا تعلق بالیچاہ سے تھا اور وہ اپنی انقلابی رنگ میں ڈھلی رومانوی شاعری کے باعث نوجوان نسل میں غیر معمولی مقبولیت رکھتے تھے۔ مختصر عرصے میں انہوں نے بلوچی ادب میں ایک مضبوط اور نمایاں شناخت قائم کی۔ ان کے اشعار سوشل میڈیا اور مختلف ادبی محافل میں بڑے پیمانے پر پڑھے اور سنے جاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق مجید عاجز گزشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے سیاسی حالات کے باعث جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی اچانک وفات کو بلوچی ادب اور شاعری کے لیے ایک بڑا اور اندوہناک نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

ادبی حلقوں، سماجی کارکنان اور چاہنے والوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ مجید عاجز کی ادبی خدمات اور ان کا منفرد اسلوب طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ سیاسی رہنماؤں کے سروں کی قیمت مقرر کرنا بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کے منافی ہے، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ہفتہ فروری 14 , 2026
بی این ایم کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بی ایس او کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنماء میر سفیر بلوچ، فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ میر حیربیار مری، بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ