تربت: عطاشاد کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر علی جان بلوچ کی گاڑی حادثے کا شکار، اہلیہ کی حالت تشویشناک

گورنمنٹ عطاشاد ڈگری کالج تربت کے شعبہ باٹنی کے اسسٹنٹ پروفیسر علی جان بلوچ کی ذاتی گاڑی کو پیر کی صبح راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی، جبکہ وہ خود اور ان کے دو بچے معمولی زخمی ہوئے۔

کالج ذرائع کے مطابق علی جان بلوچ اپنے گاؤں سے کالج آ رہے تھے کہ جوسک کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ایک دیوار سے ٹکرا گئی۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری ابتدائی امداد فراہم کی۔

حادثے میں علی جان بلوچ اور ان کے دونوں بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں حالت تسلی بخش بتائی گئی۔ تاہم، علی جان بلوچ کی اہلیہ کے سر پر گہرے زخم آئے اور تشویش ناک حالت کے باعث انہیں فوری طور پر کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پروفیسر شعیب شاداب کے مطابق وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے خالی نہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹاسک اورینٹڈ ریاست اور اس کا انجام

پیر فروری 9 , 2026
تحریر: ڈاکٹرجلال بلوچ عمومی طور پر بیسویں صدی میں عالمی نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کو قوموں کی آزادی اور خودمختاری کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ بلاشبہ اس دور میں کئی خطوں کو حقیقی آزادی بھی نصیب ہوئی، مگر یہ بھی ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ عالمی سامراج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ