نال میں فائرنگ، ہندو تاجر سمیت 3 افراد ہلاک، بلیدہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں وڈھ سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو تاجر سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے جنتری کور ندی سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے جنتری کور ندی سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

محمود خان اچکزئی کا بیان اور حقیقت

اتوار فروری 8 , 2026
تحریر: قدیر بلوچ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک بیان بہت تیزی سے وائرل ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشتون قوم کے ایک جانے مانے رہنما اور پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان آئین تحفظ موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی یہ کہتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ