
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر آج صبح تقریباً دس بجے مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قافلے کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق قافلہ دو گاڑیوں پر مشتمل تھا، جو بڑے قافلے کی حفاظت کے لیے مامور تھیں، اور انہیں بیلہ اور آواران کی مین شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے ابھی تک ہلاکتوں یا زخمی ہونے والوں کی تصدیق نہیں کی ہے اور کسی سرکاری اعداد و شمار نہیں بتائی گئی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، ماضی میں بلوچستان میں ہونے والے ایسے حملوں کی ذمہ داری اکثر بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے۔
