پنجگور: گرمگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نعیم ولد عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فائرنگ کے بعد فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: ڈرون حملے میں شہید ہونے والے چار سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

بدھ جنوری 14 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلیدہ کے علاقے زامران میں 8 جنوری 2026 کی صبح تقریباً دس بجے پاکستانی فوج نے تنظیم کے کیمپ پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے چار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ