سبی اور نصیر آباد میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے سبی اور ڈھاڈر کے درمیانی علاقے میں ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے اڑا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء نصیر اباد کے علاقے پیرو پل کے قریب پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سرمچاروں نے قابض فورسز پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے فائر کیے جو پوسٹ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، کوئٹہ میں بم دھماکہ

جمعہ دسمبر 19 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے پروار چُرچری کے مقام پر پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے علاقے میں زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دی، تاہم واقعے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ