سدو آپریشنل بٹالین شہید واجہ سدو کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گذشتہ روزضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پاکستانی فورسز اور ریکوڈک و سیندک پروجیکٹس کمپائونڈ پر حملہ اور بی ایل ایف کے جاری آپریشن کے دستے ” سدو آپریشنل بٹالین (SOB)” کی تفصیلات میڈیا کو جاری کر تے ہوئے کہا کہ سدو آپریشنل بٹالین (SOB) بلوچستان لبریشن فرنٹ کی اسٹریٹیجک اور آپریشنل صلاحیت اور تنظیمی نظم و ضبط کا عملی اظہاریہ ہے جس کی بنیاد اعلیٰ نظم و ضبط، بے مثال جذبہ قربانی، جرات اور غیر متزلزل عزم پر رکھی گئی ہے۔ سدو آپریشنل بٹالین بلوچ جنگ آزادی میں بلوچ قومی مزاحمت کے اُس تنظیمی ارتقا کی علامت ہے جو کے قابض کی عسکری قوت کے سامنے مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہوگا اور قابض کی برتر قوت پر وہاں پر کاری ضرب لگائے گا، جس کی قابض نے تصور بھی نہیں کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سدو آپریشنل بٹالین کی تشکیل خطے اور بلوچستان کے بدلتے معروضی حالات میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تنظیمی اور آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تحریک آزادی میں جند ندری کا فلسفہ محض ردِعمل نہیں بلکہ ایک شعوری فیصلہ ہے۔ اس فلسفہ کے علَم تحریک آزادی کے صفوں میں شامل ان باشعور نوجوان نے اٹھایا ہے، جو قومی بقاء کو شخصی موت پر ترجیح دیتے ہوئے آزادی کے مقدس خواب کی تعبیر کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی قیادت یہ ادراک رکھتا ہے کہ قابض کی عسکری قوت، جسے دنیا کے طاقتور حریص اور توسیع پسند ممالک کی مدد حاصل ہے، اس پر عسکری میدان میں فتح حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کونظم کے تابع لاکر ایسی تنظیمی قوت تشکیل دی جائے جو مقبوضہ بلوچستان میں قابض کے عسکری ڈھانچے کو پاش پاش کردینے میں کامیابی حاصل کرسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی “ جند ندر “ سدو آپریشنل بٹالین شہید کمانڈر واجہ سدو (سعادت مری) کے نام سے منسوب ہے۔ شہید کمانڈر سدو مری نے اس صدی کے آغاز میں موجودہ جنگ آزادی کو شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بولان کے پہاڑوں میں جنگ آزادی کے مزاحمتکاروں کی فکری ؤ عسکری تربیت سے لے کر مکران کے پہاڑوں میں جنگ آزادی کیلئے سرمچاروں کی صف بندی، تشکیل اور تربیت تک، جنگ آزادی کو قومی اور ادارجاتی بنیادوں پر تشکیل دینے میں قائدانہ کردار کیا ہے۔ انہوں نے زندگی بھر جدوجہد آزادی کا حصہ بن کر بلوچ قوم کو یہ سبق دیا کہ آزادی خوابوں اور خواہشات سے نہیں بلکہ قربانی اور جہد مسلسل سے حاصل ہوتی ہے۔

میجر گھرام بلوچ نے کہا کہ واجہ سدو مری کا نام صرف ایک فرد کا حوالہ نہیں بلکہ ایک مکمل ادارہ ہے۔ انہوں نے اپنے ہم فکر ساتھیوں کے ساتھ جنگ آزادی کو منظم کرنے لئے کلیدی رہنما اصول دئے، جو موجودہ جنگ آزادی میں ادارجاتی تشکیل کی بنیاد بنے۔ واجہ سدو کا کردار آزادی کے جنگ میں عملی جہد کی علامت ہے۔ سوب کا ہر “ جند ندر “ واجہ سدو کے اسی نظریاتی ورثے کا امین ہے، وہ جانتا ہے کہ ان کی بندوق محض دفاع کا ہتھیار نہیں بلکہ جدوجہد آزادی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سدو آپریشنل بٹالین بلوچستان لبریشن فرنٹ کا صف اول کا دستہ ہے۔ انہیں جنگ آزادی کے مسلح محاذ میں تزویراتی طور پر اہم، ان جنگی اہداف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو پیچیدہ حربی حکمت عملیوں کا تقاضا کرتی ہیں۔ سدو آپریشنل بٹالین کے مشن ایسے اہداف پر محیط ہوتے ہیں جو دشمن کے عسکری اور استحصالی اقتصادی ڈھانچے کی بنیادوں کو ہلا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تحریک آزادی میں سدو آپریشنل بٹالین، قومی جنگ کی اس جہت کی نمائندگی کرتی ہے جو عملی مزاحمت کو منظم آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں، جو برتر عسکری قوت کو شکست دینے کا عزم اور صلاحیت کے حامل ہیں۔ یہ بٹالین بلوچ تحریک آزادی کے مسلح محاذ کو مزید منظم و طاقتور بنانے میں اہم کرادار ادا کرے گا ۔

بیان میں کہا گیا کہ سدو آپریشنل بٹالین دشمن کے برتر عسکری ڈھانچے کی بنیادوں کو ہلانے کے لیے اہم اہداف پر حملے کرکے بلوچستان میں قابض دشمن کے فوج کو پیچھے دھکیلتا رہے گا اور بلوچ سرزمین پر دشمن کیلئے خوف کی علامت بنے گا۔ “ جند ندر “ بٹالین بی ایل ایف کے دوسرے یونٹس سے ہم آہنگ ہوکر جدوجہد جاری رکھے گا اور اہم ترین اہداف حاصل کرنے کے لئے تنظیمی حربی صلاحیت کو وسعت اور عملی شکل دے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سدو آپریشنل بٹالین کے سرمچاروں کی کارروائی چوبیس گھنٹوں سے جاری ہے۔ بی ایل ایف

منگل دسمبر 2 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک منصوبوں کے غیر ملکی انجنئیرز، عملہ کی رہائش کوارٹر اور دفاتر کیلئے قائم مرکزی کمپاؤنڈ پر 30 نومبر کی رات 8 بج کر 19 منٹ پر بی ایل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ