اورماڑہ دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد نے خودکشی کرلی۔

اورماڑہ دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد نے خودکشی کرلی۔

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ میں بشیر ولد نوکاپ نامی شخص کی نعش علی الصبح درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ایک روز قبل خودکشی کرنے والے بشیر نامی شخص کی بھتیجی جو دیدگ نامی شخص کی اہلیہ تھی نے بھی گھر کے باورچی خانے میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ تاہم اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ میں دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد کی مبینہ خودکشیاں کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں قتل

منگل فروری 20 , 2024
خاران سے تعلق رکھنے والے نوجوان مغربی بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں قتل

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ