
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے افغان حکام نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے افغان حدود میں کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ اسلام آباد سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر افغانستان نے اسلام آباد کی طرف دیکھا تو پاکستان اس کا سخت جواب دے گا ذرائع کے مطابق پاک افغان مذاکرات ترکی میں تعطل کا شکار ہو گئے تھے اور اس کے بعد دونوں ممالک نے سخت بیانات کا تبادلہ کیا افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا کہ پاکستان سرحد پار کارروائیوں کے ذریعے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ پاکستان نے افغان وفد پر مؤقف بدلنے کا الزام لگایا۔
