تربت میں فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔ یہ گروہ پاکستانی فورسز کی پشت پناہی میں علاقے میں سرگرم ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت اکرام زامرانی اور شئے مرید ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ اکرام زامرانی تربت کے بی انڈار کالونی میں آئی آئی کے دفتر کے سامنے رہائش پذیر تھا، جبکہ شئے مرید آبسر کے رہائشی تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: گورکوپ اور کیکن میں پاکستانی فورسز پر حملے

اتوار اکتوبر 26 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو الگ حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا حملہ گورکوپ کے علاقے میانی کلگ میں پاکستانی فورسز کی بم ڈسپوزل یونٹ جو روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف تھی، بم کے ذریعے یونٹ کو نشانہ بنایا، جس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ