
بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے مرکزی شہر ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری حمایت یافتہ علی مردان پلال کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں علی مردان پلال بال بال بچ گیا۔
ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر میر حسن روڈ پر کام کرنے والی ایک عسکری تعمیراتی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کر کے شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہاکہ اسی دوران ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پیارا کالونی کے مقام پر تین گیس پائپ لائنوں پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ایک کو مکمل تباہ کر دیا اور دو لائنوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
آخر میں کہا گیا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ایسی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔
