جھاؤ میں اسنائپر ٹیم نے پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے بی ایل ایف کے ایک سنائپر ٹیم نے 3 اکتوبر کو شام 4 بجے کے قریب جھاؤ کے علاقہ نوندڑہ میں نوکو ہوٹل میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو نشانہ بناکر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے حسب معمول مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ تاہم سرمچار ہدف حاصل کرنے کے بعد بحفاظت نکل گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عزم کرتی ہے کہ بلوچ سرمچار دشمن فوج کی پسپائی اور مکمل انخلا تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کشمیر میں پاکستان کی حالیہ ریاستی دہشتگردی انتہائی قابل مذمت ہے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

جمعہ اکتوبر 3 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق جنرل سکریٹری رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مظفر آباد سمیت پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین پر قابض پاکستانی فورسز کا بہیمانہ تشدد اور کارکنوں کی شہادتیں خطے میں پاکستان کی نوآبادیاتی جبر اور تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ