بلوچستان لبریشن فرنٹ کا ماہنامہ ‘اسپر’ ایک سالہ اشاعتی مسافت مکمل کر کے جاری

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے زیرِ اہتمام آشوب پبلی کیشن کی جانب سے ماہنامہ ‘اسپر’ کا بارہواں شمارہ اگست 2025 میں زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر قارئین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

اسپر کے جانب کہا گیا کہ یہ شمارہ اس امر کی روشن علامت ہے کہ اسپر اپنی ایک سالہ اشاعتی مسافت کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے فکری، ادبی اور نظریاتی محاذ پر استقامت اور تسلسل کا استعارہ بن چکا ہے۔

اس شمارے میں اسپر کا اداریہ ہے جو اسپر میگزین کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے تجربات بیان کر رہا ہے۔ بی ایل ایف کے چیف آف کمانڈ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کے تحریری پیغام سے یہ اداریہ مزین ہے، جو نہ صرف موجودہ قومی و عالمی حالات پر روشنی ڈالتا ہے بلکہ تحریکِ آزادی کے مستقبل کے لیے انقلابی رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے اور قومی جدوجہد کے فکری پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔

اس تازہ شمارے میں جنگی ضروریات اور سوشل میڈیا پر ایک بصیرت افروز تحریر بھی شامل ہے جو اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ جدید دور کے ذرائع ابلاغ کو کس طرح مزاحمتی جدوجہد کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں چونکہ اسپر ایک سالہ سفر مکمل کر چکا ہے، اس لیے شمارے میں ایک جامع جائزہ مضمون بھی شامل ہے جس میں پورے سال کی فکری و ادبی کامیابیوں، تجربات اور تاریخی حیثیت کو پرکھا گیا ہے۔

حسبِ روایت، اس شمارے میں بی ایل ایف کی ماہانہ کارروائی رپورٹ کو اعداد و شمار اور انفوگرافکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو میدانِ عمل کی مستند اور جامع تصویر فراہم ہو۔ اسی طرح اگست کے شہداء سرمچاروں کی نایاب تصاویر اور ان کی کارروائیوں پر مبنی بصری مواد بھی شامل کیا گیا ہے جو قربانی اور عزم کی وہ داستان سناتا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کا آشوب پبلی کیشن اپنی مسلسل کاوشوں، فکری بالیدگی اور خلاقانہ محنت کے ذریعے اسپر کو معیار اور معنویت میں نئی بلندیوں سے ہمکنار کر رہا ہے۔ ایک سالہ اشاعتی سفر کی یہ تکمیل دراصل ایک نئے دور کا آغاز ہے جو اسپر کو مزید استحکام اور تحریکِ آزادی کے فکری و ادبی محاذ پر ایک لازوال حوالہ عطا کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شمارہ اپنے فکری مواد اور معنوی افادیت کے باعث قارئین کے ذوق کو تسکین بخشتا ہوا انہیں قومی جدوجہد کے شعور سے مزید ہمکنار کرے گا۔

قارئین اس شمارے کو ٹیلیگرام پر درج ذیل لنک سے پڑھ سکتے ہیں:
https://t.me/asparAashob/126

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حاضر سروس فوجی اہلکار محمد حنیف ولد عبدالغنی ہماری تحویل میں ہے۔ بی ایل ایف

منگل ستمبر 9 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت عمر ڈھور، مستونگ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران محمد حنیف ولد عبدالغنی ساکن ڈھاڈر کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ