
بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں تحصیل بازار کے قریب خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں بلوچ سرمچاروں نے زین کوہ گیس فیلڈ سے سوئی پیوریفکیشن پلانٹ جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔