
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قلات اور کولواہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد مذکورہ مقام پر قابض فوج کی کمک پہنچی۔ واپسی پر اسی قافلے کو ایک اور ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ دونوں حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوئے، جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 22 مئی کو کیچ کے علاقے کولواہ میں گٹ ءِ کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی نصب کردہ دو جاسوس کیمروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔