جھاؤ و خاران میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے کارندے پر حملوں کی زمہ داری داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

سرمچاروں نے گزشتہ روز 12 بجے جھاؤ کے علاقے نونڈڑہ ڈل شہر میں واقع پاکستانی فورسز پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم نے 20 فروری کی دن بارہ بجے قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کے باہر اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں جدید ہتھیاروں سے فوجی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے آج گیارہ بجے کے قریب خاران بازار کے مرکزی چوک پر ریاستی خفیہ اداروں کے اہم کارندے رسول بخش ببار ولد عبداللہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے انٹیلیجنس ونگ کے ساتھی گزشتہ کئی ماہ سے مذکورہ کارندے کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے، جو خاران بازار میں بھیس بدل کر ٹوپیاں فروخت کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل ایف قابض پاکستانی فوجی اہلکار اور ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکار کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز کو نشانہ بناتے رہیگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کے قائدین کا دورہ مستونگ اور مشاورتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ فروری 21 , 2025
مستونگ ( نامہ نگار ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ، وائس چیرمین ماما قدیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل حوران بلوچ نے آج ضلع مستونگ کا دورہ کیا اور تنظیم کے زیرے اہتمام مستونگ میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کے ساتھ مشاوراتی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ