بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چوبیس جنوری بروز جمعہ کو قابض پاکستانی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ تربت میں قائم مین کیمپ (اصغر گیٹ) پر آج باره بج کر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے اے ون کے چھ گولے داغے جو نشانے پر لگے جس کی وجہ سے قابض فوجی اہلکاروںکو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے بعد سرمچار بہترین جنگی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانے پہنچ گئے جبکہ قابض فوجی اہلکاروں نے حواس باختہ ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی اور مختلف مقامات پر ناکہ لگا کے عام عوام کو زدو کوب کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمچاروں کے کامیاب حملے پورے بلوچستان میں جاری ہیں جو ان کی زمین سے وابستگی اور محبت کا اظہار ہے اور قابض کے لئے بلوچستان سے انخلا کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
انہوں آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض کو نشانہ بناتی رہیگی۔