میر سفیر بلوچ کی بی این ایم میں شمولیت کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے خیر مقدمی بیان میں سینئر سیاسی رہنما اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق سیکریٹری جنرل، مصنف اور بلوچ قومی آزادی کے دیرینہ ساتھی میر سفیر بلوچ کو بی این ایم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہا کہ میر سفیر بلوچ کی بی این ایم کی جدوجہد کیلئے ایک مثبت پیشرفت ہے، اور ہمیں یقین ہے ان کی مدبرانہ سوچ، تجربہ  اور سیاسی رہبری تحریک کیلئے اچھے اقدام ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا میر سفیر بلوچ جیسے ساتھی بلوچ قومی تحریک آزادی کے مشکل راہوں میں طویل مسافت طے کرچکے ہیں اور ان کا تجربہ اور نشیب و فراز کا مطالعہ اور تجزیہ از خود علم کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کی سیاسی فکر و شعور اور آزمودہ تجزیے اس راہ میں ممدو معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بناتے ہوئے ایک نئے عزم کے ساتھ بلوچ قومی تحریک کی کامیابی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میر سفیر بلوچ کی شمولیت کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ہم بلوچ قومی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرنے میں مزید کامیاب ہوں گے اور قومی آزادی کی راہ میں ایک قدم اور آگے بڑھیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنیوا میں جبری گمشدگیوں پر پہلی عالمی کانگریس ، بی این ایم شرکت کرئے گی

پیر جنوری 6 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر جنیوا میں ہونے  والی پہلی عالمی کانگریس میں شرکت کرے گی۔ جو 15 تا 16 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی۔ اس اجتماع کے دوران ایک  ٹینٹ لگایا جائے گا جس میں تصویری نمائش کے ذریعے مقبوضہ بلوچستان میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ