جھل مگسی،لورلائی، خضدار،فائرنگ کے الگ واقعات وحادثہ دوبہنوں سمیت 3 افراد ھلاک 2 زخمی

جھل مگسی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گنداواہ کے علاوہ گہیلاشار میں ملزم نے فائرنگ کرکے عبدالمجید کو قتل جبکہ ان کے داماد محمد حنیف کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

علاوہ ازیں لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو سگی بہنیں موقع پر ھلاک  ہو گئیں، جبکہ ان کا بھائی حادثے سے محفوظ رہا۔ حادثہ ناصرآباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملا افضل اللہ داد زئی کی بیٹیاں اور ان کا بھائی موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ ٹریکٹر کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں بہنیں موقع پر ہی ھلاک ہو گئیں۔ حادثے کے وقت بھائی محفوظ رہا۔
ادھر خضدارلزو میں فائرنگ دو سگے بھائی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار یوسی لزو میں گزگی مینگل قبیلے کے دوگروہوں میں فاٸرنگ کا تبادلہ دو سگے بھاٸیوں مہراللہ گزگی اورنعمت اللہ گزگی مینگل شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گٸی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال کلی گوہر آباد  رات گئے مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو آگ لگادی

جمعرات جنوری 2 , 2025
شال ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقہ  کلی گوہر آباد میں نامعلوم افراد نے  بدھ جمعرات کی درمیانی شب تقریبا 1 بجے کے وقت موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا.جس کی وجہ سے علاقہ میں نیٹ ورک بند ہوگیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ