پانوان ، گوادر میں پاکستانی فوج کی چڑھائی ، 8 افراد گرفتار ، گذشتہ شب سے گاؤں محاصرے میں ہے

گوادر کی تحصیل جیمڑی کے گاؤں پانوان کو گذشتہ شب سے پاکستانی فوج نے محاصرے میں لیا ہے ، درجنوں افراد حراست میں لیے گئے ہیں جن میں اب تک 8 افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق ، گذشتہ شب سے گاؤں محاصرے میں ہے ، پاکستانی فوج گھر گھر تلاشی لے رہی ہے اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کم ازکم 8 افراد کو پاکستانی فوج نے حراست میں لیا ہے جن میں صمید ، زھیر ولد حسن ، عمران ولد محمد ، حسن ولد عزیز ، پیرجان ، لیاقت سروزی اور اس کا ایک بیٹا شامل ہیں۔

اب تک پاکستانی فوج گاؤں میں موجود ہے اور کوہ سر بازار ( حاجی فیض میتگ ) میں تلاشی لے رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے گرفتاریوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج گرفتاریوں کے بعد زیرحراست افراد کو جبری لاپتہ کرتی ہے اور لواحقین کو ان کے بارے میں کسی بھی طرح کے معلومات فراہم نہیں کیے جاتے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

راسک میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری کے لیے اقدامات، تین مشتبہ افراد گرفتار

پیر دسمبر 30 , 2024
دزاپ – بلوچستان و سیستان کے جنوبی علاقے راسک میں انتظامی امور کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں محلے کی سطح پر سیکورٹی اور سماجی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبے کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت امن و امان کے لیے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ